اسلام آباد(سی این پی)فیڈرل بورڈ نے ملک بھر کی کلکٹریٹ آف کسٹم میں اینٹی سمگلنگ میں تعینات گریڈ 17-16 کے 29 افسران سمیت 45 اہلکاروں کو مفاد عامہ کے تحت ا ن کے عہدوںسے ہٹا کر ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عہدوں سے ہٹانے کا ایف بی آر کے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔
ہٹائے جانے والے افسران میںپشاور کلکٹریٹ سے سید محمد علی ، قاضی زاہد ،تنویر احمد ورک کو لاہور سے تنویر احمد مظہر الہی ، مبشر احمد بھٹو کو کراچی سے اظہر اے عالم ، اعجاز کھوسو، مرزا شعیب فیروز، محمد سلیم کراچی ،محمد ثقلین ، رانا عظیم سرور ، محمد زبیر ، شاہد کو لاہور سے عبدالوحید ،انسپکٹر سید ہاشم حسین ، پشاور، قیصر شاہ ، آفتاب عالم ،ضیا اسلام ، محمد کاشف ، عامر خان ،شمروز خان ، ظفر علی سمیت 29 سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹر شامل ہیں جبکہ لاہو کراچی پشاور ،کوئٹہ سے ٹرانسفر کیے جانے والے اہلکاروں میں عبداللہ ،فواد میر ، محمد حسنین ، افراز خان ، شاہ فیصل سمیت 16 اہلکار شامل ہیں۔ جن کو فوری طورپر ہٹا کر ایف بی آر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ایف بی آر نے مذکورہ بالا افسران ، اہلکاروں کو مفاد عامہ میں ہٹا کر نوٹیفکیشن جاری کردیاہے