پاکستان اور چین کے درمیان 1.5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمت کی یادداشت پردستخط

بیجنگ(سی این پی)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی پاکستان اور چینی کمپنی کے مابین پیٹرولیم کی صنعت میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت. نگران وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی بھی اس موقع پر موجود تھے. یونائیٹڈ اینرجی گروپ اور پاکستان ریفائنری لمیٹد کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے،ریفائنری سے حاصل ہونے والا پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا متبادل ہوگا بلکہ ریفائینری کی پیٹرول کی کل پیداواری استعداد اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 16 لاکھ میڑک ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی پیداوار 6 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھ کر 20 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گی.