اسلام آبا د(سی این پی) ایتھوپیاکےسفیرجمال بکرعبداللہ نےCOMSTECH کے کوارڈینیٹر جنرل ڈاکٹر اقبال چوہدری سے ملاقات کی اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون ک پر بات چیت کی۔ دونوں اطرف نے ایتھوپیائی انسانی وسائل کی مضبوطی کے لئے ادارہ جاتی تعاون پر بات کی۔ اس ملاقات میں ایتھوپیا کے صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور انوویشن سیکٹرز میں انسانی وسائل کی مضبوطی کے لئے ضروری اقدامات کو لے کر کے بات چیت ہوئی۔ ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ ایتھوپیا کی حکومت ٹیکنالوجی سیکٹر کو بڑی اہمیت دیتی ہے جو ایتھوپیا کے ہوم گروون اکنامک ریفارم ایجنڈا کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، اور ٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق وفود کے تبادلے کی تجویز دیا تاکہ ایتھوپیائی ادارہ جاتی ترقی حاصل ہو سکے۔ سفیر نے کہا کے حال ہی میں ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کوبہت فروغ حاصل ہوا ہے کراچی میں ایتھوپین ایئر لائن کے آغاز سے لوگوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط فروغ ملا ہے۔ سفیر نے کہا کےایتھوپیا افریقہ کا دروازہ ہے اور ایتھوپیین ایئر لائن کو پاکستان میں لاکے ہم نے پاکستان کو پورے افریقہ کے ساتھ جوڑ دیا ہا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">