25 رجب: مکتبِ تشیُع کے مطالبات کے حق میں ملک گیر پُر امن ماتمی احتجاج ہو گا۔ ٹی این ایف جے

جڑواں شہروں کے مشترکہ اجلاس میں علمائے اکرام، ذاکرین، لائسنس داران، متولیان، ماتمی سالار، نمایاں شخصیات کی شرکت

تمام شعبوں میں برابر کی سطح پر حقوق کا حصول ہمارا آئینی حق ہے جسے موجودہ حکومت نظر انداز کر رہی ہے۔ الحاج غلام مرتضی چوہان

راولپنڈی (سی این پی) تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کی مرکزی ماتمی احتجاج کمیٹی کے کنوینیئر الحاج غلام مرتضیٰ چوہان کی صدارت میں راولپنڈی/ اسلام آباد کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں علمائے کرام، ذاکرین عظام، لائسنسداران، مساجد و امام بارگاہوں کے متولیان، ماتمی سالاروں اور نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے اعلان کردہ 25 رجب کی احتجاجی ماتمی کال پر پروگراموں کے انتظامات کا جائزہ لِیا گیا۔ الحاج مرتضیٰ چوہان نے اجلاس کو بتایا کہ ہمارے پُر امن احتجاج کا مقصد مکتبِ تشیُع کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج کرنا اور شیعہ مطالبات کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پاکستان کے درجۂ اول کے شہری ہونے کے ناطے تمام شعبوں میں برابر کی سطح پر حقوق کا حصول ہمارا آئینی حق ہے جسے ماضی کی طرح موجودہ دورِ حکومت میں بھی نہ صرف نظر انداز کِیا جا رہا ہے بلکہ یکساں نصابِ تعلیم، متنازعہ فیملی لاز بِل، عزاداری کی مجالس اور جلوسوں میں بے جا رکاوٹیں، اور ریاستی اداروں میں مکتبِ تشیُع کو حقیقی نمائندگی سے محروم کر کے بے چینی میں اضافہ کِیا جا رہا ہے جس کی وجہ حکومت کے نا اہل مشیر اور کالعدم گروپوں کی سرکاری کمیٹیوں اور کونسلوں میں شمولیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے آج تک ملک کے لیے نقصان یا بد امنی کا باعث بننے والا کوئی اقدام یا لائحہ عمل نہیں دیا لہٰذا 25 رجب کو مکتبِ تشیُع کے مطالبات کے حق میں پورے ملک کی طرح راولپنڈی/ اسلام آباد میں بھی زبردست پُر امن ماتمی احتجاج کِیا جائے گا اور اپنی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچائی جائے گی۔ مرکزی کمیٹی کے معاون شوکت عباس جعفری، ذوالفقار علی راجہ، اور علامہ بشارت حسین امامی نے جڑواں شہروں میں ہونے والے ماتمی احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی۔ شرکائے اجلاس نے ٹی این ایف جے کی کال کی پُر زور حمایت کرتے ہوئے 25 رجب کی مجالس اور ماتمی جلوسوں کو احتجاج میں تبدیل کرنے کے عزم کا اظہار کِیا اور مطالبات کی منظوری تک ٹی این ایف جے کے ساتھ عملی تعاون اور قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی موسوی کے ہر لائحہ عمل پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کا اعادہ کِیا۔

اجلاس میں شرکت اور خطاب کرنے والوں میں تحریکِ تحفظِ ولاء عزا و حُرمتِ سادات پاکستان کے چیف آرگنائزر مخدوم سید التجا حسین نقوی البھاکری، 25 رجب کی مرکزی مجالس اور ماتمی جلوسوں کے بانیان باوا سید قاسم علی شاہ، سید فرزند علی شاہ (دربار سخی شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال)، سید سجاد حیدر کاظمی (امام بارگاہ قصرِ کاظمیہؑ جسول سیداں)،  باوا سید دلبر حسین شاہ (سجادہ نشین دربار سخی کریم حیدر بخاری)، پیر سید حسنین حیدر بخاری (سواں کیمپ)، سید مصباح حسین شاہ ایڈوکیٹ (اسلام آباد)، ڈاکٹر سید اشتیاق حسین شاہ (سرپرست مرکزی ماتمی سنگت)، سید امتیاز حسین کاظمی (بانی مجلس 29 رجب)، ڈاکٹر قمر حسنین، سید ساجد حسین شاہ کاظمی آف ترلائی کلاں، راجہ حمید آف کھنہ کاک، سید وقار حسین کاظمی آف شیر دھمیال، راجہ وحید حسین، راجہ افتخارحسین آف حسین آباد،  قدرت الٰہی حیدری آف پہنوٹ، امجد حسین متولی امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ، محسن افتخار امام بارگاہ شہیدانِؑ کربلا، سید اقرار حسین شاہ رضوی، سید وقار کاظمی (امام بارگاہ حفاظت علی شاہ)، مشتاق حسین کاظمی، سید اعجاز حسین کاظمی (قدیمی امام بارگاہ )، الطاف حسین جعفری آف ڈھوک کشمیریاں، سید عاشق حسین شاہ، سید ناظم حسین شاہ آف حسین آباد، سید اظہرحسین شاہ سجادہ نشین دربار سخی شاہ دی ٹاہلیاں، سید صدف امیر کاظمی (نیا محلہ), سید نواز علی شاہ، آفاق علی نقوی (بری امام)، سید تاثیر حسین کاظمی، سید تعبیر کاظمی، سید مون کاظمی (قصرِ امام موسیٰ کاظمؑ)، سید اسد عباس ہمدانی راولپنڈی کینٹ، سید عابد حسین شاہ آف ڈھوک حسو، ذاکر غلام فرید، ہادی رضا آف ڈھوک رتہ، باوا سید ظہر حسین شاہ مشہدی، ڈاکٹر سرفراز حسین برلاس راولپنڈی سٹی، راجہ نازک حسین، راجہ ضیغم عباس، راجہ غلام عباس، ملک دانش عباس ڈھلیالہ، سید کوثر رضا زیدی سٹیلائٹ ٹاؤن، سید زاہد گردیزی، سید نعیم اکبر نقوی آف بڈھیا سیداں برکت حسین شاہ، اختر حسین شاہ آف تیرماہ سیداں، سید ظلِ عباس کاظمی، زوار حسین آف جنگی سیداں، ملک تنویر حسین مغل آف میرا چھپر، سید قدیرحسین شاہ ڈھوک چراغ دین، ہاشم شاہ، ذاکر آفتاب حسین شاہ آف کگوٹہ سیداں، راجہ نثار حسین ہردوگہر، سید شفقت حسین گردیزی، سینچی خان (مرزا موڑ)، سخی حیدری، غلام عباس حیدری  آف ڈھوک حیدری کورال، سید مرتضی حسین شاہ کاظمی، ابو ذیشان نقوی قصرِ ابوطالبؑ ،سید مسیب حسین شاہ آف غریب آباد، مولانا سجاد حسین آف ڈھوک شیعاں سہالہ، سید نعیم کاظمی، سید فرحت حسین کاظمی آف جی سِکس اسلام آباد، سید علی شاہ کاظمی سرپرست، ملک وسیم عباس سالار یا ثارۃ الحسینؑ اسلام آباد کے علاوہ دیگر عمائدین نے شرکت اور خطاب کِیا۔