شیخ رشید نے اپنے بھتیجے راشد شفیق کو جان نشین مقرر کردیا

راولپنڈی (سی این پی) شیخ رشید نے اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو اپنا جان نشین مقرر کردیا۔ایک ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئر کرتا ہوں۔میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا، وہ میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہہم عظیم فوج کے ساتھ ہیں اور 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں۔میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پر انتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کاحصہ ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شیخ رشید اپنے بھتیجے کے ساتھ بیٹھ کر بیان جاری کررہے ہیں۔