اسلام آباد(سی این پی)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس آج مورخہ یکم نومبر 2023 کو او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں 30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی مالی سال2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں نیٹ سلیز مبلغ120.140 ارب روپے رہی۔جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 106.012ارب روپے تھی۔ جبکہ بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع مبلغ 49.037ارب روپے رہا۔ کمپنی کے فی شیئر آمدنی11.40 روپے فی شیئر رہی۔ علاوہ ازیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے30 ستمبر 2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی پر اپنے شیئرہولڈرز کو 1.60 روپے (16فیصد) فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا۔مذکورہ سہ ماہی کے دوران او جی ڈی سی ایل نے37.136 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ جو گزشتہ سال اسی سہ ماہی کے دوران 34.904 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کروائے تھے۔ کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے، سیسمک اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں بھی شاندار اضافہ کیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے مالی نظم و ضبط، منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانے اور ایکسپلوریشن میں ریکارڈ اضافہ کرنے پر کمپنی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">