نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 2روزہ دورے پر ازبکستان چلے گئے

اسلام آباد (سی این پی) نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ 2 روزہ سرکاری دورے پر ازبکستان روانہ ہو گئے۔بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 16 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم تاشقند میں اجلاس میں شریک عالمی رہنماو¿ں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔