گلگت بلتستان کی بزنس کمیونٹی کا خود ساختہ لیڈر قربان علی سے اعلان لاتعلقی

اسلام آباد (سی این پی) گلگت بلتستان کے تمام چیمبرز ایسوسی ایشنز کا خود ساختہ لیڈر قربان علی سے لاتعلقی کا اعلان ۔ یو بی جی کی حمایت اور شمولیت کے حوالے سے خود ساختہ لیڈر کے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔ جی بی کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز امین بیگ نائب صدر ایف پی سی سی آئ و چیئرمین کیپٹل آفس کی قیادت میں متحد اور ایک پیج پر ہیں ۔ گلگت بلتستان کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے عہدے داران کا متفقہ فیصلہ ۔
اجلاس کے بعد گلگت بلتستان کی ٹریڈ باڈیز کے عہدے داران کی امین بیگ کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئ کے صدر عرفان اقبال شیخ سے ملاقات ۔گلگت بلتستان کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ۔ امین بیگ نائب صدد و ایف پی سی سی آئ و چیئرمین کیپٹل آفس اسلام آباد کی زیرصدارت گلگت بلتستان کی کی تمام ٹریڈ باڈیز کے عہدیداران کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا ، جس میں گلگت چیمبر ، گلگت وومن چیمبر ، ہنزہ چیمبر ، ہنزہ سمال چیمبر ، غذر چیمبر ، گلگت سمال چیمبر ، پی جی ایم اے کے گروپ لیڈران ، صدور، نائب صدور ، ایگزیکیٹو ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں نگر چیمبر کے صدر قربان علی کی جانب سے بزنس گروپ( یو بی جی) میں شمولیت کے موقع ہر کی جانگ والی پریس کانفرنس کو یکسر مسترد کرتگ ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بزنس کمیونٹی کے خود ساختہ لیڈر کی جانب سے جی بی کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے یو بی جی اور ان کے صدارتی امیدواروں کی حمایت کے اعلان کو جھوٹ اور من گھٹرٹ قرار دیا۔گلگت بلتستان کی بزنس کمیونٹی خودساختہ لیڈر قربان علی کے پریس کانفرنس میں کئی گئی، دعووں کو تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز مسترد کرتے ہیں ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر اعلان کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی بزنس کمیونٹی کے خود ساختہ لیڈر قربان علی سے کسی بھی چیمبر یا ایسوسی ایشنز کا کوئ بھی تعلق و واسطہ نہیں اور نہ ہی وہ ہمارا لیڈر ہے ۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ خود ساختہ لیڈر اپنی سیاسی دکان چمکانے اور اپنا ریٹ بڑھانے جی میں اپنا قد بڑھانے کے لیے گلگت بلتستان کی ٹریڈ باڈیز کے نام کو استعمال کر رہے ہیں۔ اجلاس میں گلگت بلتستان چیمبرز اور عہدیداران نے کہا کہ گلگت کی تمام چیمبرز ، ایسوسی ایشنز اور بزنس کمیونٹی امین بیگ کی قیادت میں متحد و منظم ہے ، بعد ازاں تمام عہدے داران نے امین بیگ ایف پی سی سی آئ کی سربراہی میں عرفان اقبال شیخ صدر ایف پی سی سی آئ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر نائب صدر ایف پی سی سی آئ و چیئرمین خیبر پختونخواہ آفس عمر مسعود ارحمن بھی موجود تھے ۔ملاقات میں جی بی کے دفد نے صدر ایف پی سی سی آئ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ، اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ، صدر ایف پی سی سی آئ نے نے وفاقی و گلگت بلتستان حکومت سے جلد مسائل ہل کرنے اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔