اسلام آباد(سی این پی) ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف کے ساتھ ہی سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ سٹی ٹریفک پولیس مری کے مطابق اس وقت تک مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے کھلی ہیں جبکہ لانگ ویک اینڈ کی وجہ سے ملکہ کوثار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔پولیس کے مطابق مری میں اس وقت تک دو سے تین انچ سنو فال ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ دانے دار برف باری کی وجہ سے مری کی سڑکوں میں پھسلن ہے اس لیے آنے والے سیاح حضرات سٹی ٹریفک پولیس مری کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">