اسلام آباد(سی این پی) و فاقی دارلحکومت کے تھا نہ شا لیمار کے علاقہ سلور ہاکس ایف تین مر کز سے سا بق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار الیاس خان کے بیٹے کو شالیمار پو لیس نے شراب سمیت پولیس نے گرفتار کر کے مقد مہ درج کر لیا پولیس نے اطلاع ملی تھی کہ سلور ہاکس ایف تین مر کز کے گاڑی نمبر قریب وی ایٹ اے اے جی 777 غفلت سے چلاتا ہوا آیا ہے جس کو چیک کیا تو اس کی گاڑی سے ایک بوتل شراب اور ایک چاقو بر آمد ہوا۔
پو لیس نے نام و پتہ در یافت کیا تو معلوم ہوا کہ حمزہ تنویر ولد سردار تنویر الیاس سکنہ ایف ایٹ فور ہاوس نمبر2سٹریٹ 49 تھا حمزہ کو پولیس نے گر فتار کر کے مقد مہ درج کر لیا ہے پولیسذذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے ملزم نشے میں تھا تاہم پولیس نے معاملات طے کر کے صرف ایک بوتل شراب اور ایک چاقو بر آمدگی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو تھا نہ شالیمار حوالات میں بند کر دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ ملزم سا بق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار الیاس خان کا بیٹا ہے اور اسلام آباد میں سنٹورس ٹاور کے مالکان ہیں ۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گر فتار ہو نے والا نوجوان سا بق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار الیاس کا بیٹا ہے