صوابی (سی این پی) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا گیا۔اسد قیصر کو جوڈیشل مجسٹریٹ محمد خلیل خان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اینٹی کرپشن نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا اور 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت پیشی کے موقع پر اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اچھے کی امید رکھتے ہیں باقی جو اللہ کو منظور ہو، میں تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا،پارٹی کبھی نہیں چھوڑوں گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">