اسلام آباد(سی این پی)سینئر وکیل لطیف کھوسہ نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کو اختیار نہیں کہ جج کے خلاف کارروائی کریں،اگر وزیراعظم کو کوئی بات کرنا ہو تو متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش کریں گے، وزیراعظم صدر پاکستان سمیت کابینہ کا کوئی بھی رکن کسی بھی جج کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،وزیراعظم کا بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عمران خان بادشاہ سلامت بننا چاہتے ہیں،وزیراعظم کا بیان دھمکی کے زمرے میں آتا ہے،اس کا مطلب یہ ہے جن ججز کے پاس مقدمات جائیں گے انکے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے؟اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہوسکتی،ایک بھی اہلکار سرکاری یونیفارم میں نہیں تھا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">