اسلام آباد(سی این پی) مسلم لیگ ن کےراہنما ءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ خاور مانیکا کے انکشافات نے ریاست مدینہ کے جعلی امیر کے کرتوت دنیا کے سامنے آ شکار کر دیئے ہیں،تحریک انصاف کی ریاست مدینہ کا منصف ثاقب نثار تھا، ثاقب نثار منصف نہ ہوتا تو چیئرمین تحریک انصاف سنگسار ہوتے، پی ٹی آئی چیئرمین نےسیتا وائٹ سے لے کر گلالئی تک ہر عورت کو ایک ہی نظر سے دیکھا، لیڈرز کی کوئی ذاتی زندگی نہیں ہوتی،پنکی پیرنی، گوگی اور گجر کی کرپشن پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی مہر لگی ہے، ریاست مدینہ کے والی کا نکاح بھئ فاسق تھا،انصاف نے اگر سات آٹھ سال بعد آنکھ کھول لی ہے تو ہم پر کونسا احسان کررہے ہیں، یہ انصاف اپنا داغ دھونے کے لئے کیا جارہا ہے،دار اور کارکردگی میں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، آئیں کارکردگی اور کام پر مقابلہ کریں، پوری توجہ مسائل ہے،نواز شریف انشاءاللہ انتخابات میں کلین سوئپ کرنے جارہے ہیں،سابق پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات چوہدری شہباز بابرکے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےمسلم لیگ ن کے راہنماء طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ خاور مانیکا کے انکشافات کے بعدچیئرمین پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے،کہا گیا کہ انکی یہ انکی ذاتی زندگی ہے، لیڈرز کی کوئی ذاتی زندگی نہیں ہوتی،
پہلے انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی تھی کیونکہ انکے سہولت کار موجود تھے، جیسے جیسے سہولت کار انجام کو پہنچ رہے ہیں تو جواب دینا پڑ رہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کی پنکی پیرنی، گوگی اور گجر کی کرپشن پر بھی مہر لگی ہےچیئرمین تحریک انصاف کی ریاست مدینہ کا منصف ثاقب نثار تھا، ثاقب نثار منصف نہ ہوتا تو چیئرمین تحریک انصاف سنگسار ہوتے، سیتا وائٹ سے لے کر گلالئی تک آپ نے ہر عورت کو ایک ہی نظر سے دیکھا۔ پیری مریدی جیسے معاملے کو بھی بدنام کیا،سیتا وائٹ اور اپنی بیٹی کے معاملے پر بات کیوں نہیں کرتےاب آپ جواب دیں کہ آپ کا نکاح ٹھیک ہے کہ نہیں بیٹی آپکی ہے یا نہیں، ریاست مدینہ کے والی کا نکاح بھئ فاسق تھا جو دین کے مطابق نہیں انکی ذاتی خواہشات کے مطابق تھاگوگی کو تو کوئی دس روپے ادھار نہ دے
، اس کے پیچھے چیئرمین پی ٹی آئی، بنی گالہ اور وزارت عظمی کی طاقت تھے، طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی تو ساری رسیدہ مانگی گئی آپ بھی تو دیں، جس آدمی نے بھی انکو سوال کیا ہے، انہوں نے انکی ذاتی زندگی پر کیچڑ اچھالا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈکی بات کرنے والوں نے گزشتہ چار انتخابات میں سے نواز شریف کو توصرف ایک الیکشن لڑنے دیا گیا ہے،لیول پلیئنگ فیلڈ اس دن نہ رہا جب ہماری ماؤں بہنوں کو کال کوٹھڑیوں تک بھیجا گیا، طلال چوہدری کونسی ہمیں سہولت دی گئی ہے کیسز کی پیشیاں تو آج بھی بھگت رہے ہیں، انصاف نے اگر سات آٹھ سال بعد آنکھ کھول لی ہے تو ہم پر کونسا احسان کررہے ہیں یہ انصاف اپنا داغ دھونے کے لئے کیا جارہا ہے، نواز شریف انشاءاللہ انتخابات میں کلین سوئپ کرنے جارہا ہے، نظام انصاف پر لگا کالا داغ تمہیں دھونے کی ضرورت ہے، نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جانا چاہے، طلانون لیگ کو کوئی سہولت نہیں چاہیئے، نہ دی جارہی ہے، کوئی فیصلہ 6 سال بعد ہوتا ہے کوئی فیصلہ 7 سال بعد ہوتا ہے، تین تین سال چار چار سال قید کاٹنے کے بعد کونسا انصاف ہوتا ہے، معیشت کو اگر کوئی ٹھیک کر سکتا ہے وہ نواز شریف ہے، کردار اور کارکردگی میں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں ہے، آئیں کارکردگی اور کام پر مقابلہ کریں، پوری توجہ مسائل ہے، مسلم لیگ ن کا دکھ بہت زیادہ ہے، کام کرنے دیں۔