پاکستان پیپلز پارٹی سٹی راولپنڈی کے نو منتخب صدر راجہ کامران جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو کے اعزاز میں ظہرانہ

راولپنڈی (سی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی راولپنڈی کے نو منتخب صدر راجہ کامران جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اموقع پر ملک خوریشف, راجہ خرم شہزاداور ملک قدیر نے حلقہ کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ان کو سٹی صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر حلقہ این اے 52 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور علاقہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت ملک خورشید,راجہ خرم شہزاد, ملک قدیر اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی میں شمولیت کر لی.اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے ساتھیوں میں چوہدری واجد, چوہدری اللہ دتہ,چوہدری قدیر, چوہدری اندلیب, ملک وقار, محمد ابراہیم, ملک ندیم, شفیق حسین, محمد ارسلان بشیر, آصف محمود, امجد حسین, خلیل احمد, ملک شکیل, چوہدری حامد, راجہ صغیر, و دیگر ساتھیوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اس موقع پر صدر یونین کونسل 22 پی پی عمران ڈار اور جنرل سیکرٹری شیخ نوید بھی موجود تھے ملک خورشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ کامران کی قیادت میں پارٹی کی ترقی و ترویج ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی اور عوام کی خدمت کے لیے ان کے پہلے کی طرح 24 گھنٹے دروازے کھلے رہیں گے جان مال سے وہ عوام کی پیپلز پارٹی کےلیے حاضر سٹی صدر راجہ کامران اور جنرل سیکرٹری راجہ شاہد پپو جب بلائیں گے وہ ایک کال پر پہنچیں گے راجہ کامران نے شمولیت حاصل کرنے والے تمام ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اورمزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں لا کھڑا کیا اور حکومت کے پاس عوام کو دینے کےلیے کچھ نہیں نہ ہی کوئی متسقل پالیسی ہے جس سے وہ ان کی دادرسی کر سکیں آٹا چینی دالیں اشیائے خورد نوش عام شہری کی پہنچ اور ان کی قوت خرید سے باہر ہیں لوگ بے روز گاری بھوک افلاس سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں پیپلز پارٹی عوام کی امیدوں کا واحد مرکز ہے اور آنے والے وقت اور حالات میں ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے