اسلام آباد(سی این پی) مور گا راولپنڈی میں واقع اٹک ائل ریفائنری میں پرسرار دھماکہ بوائلر پھٹنے سے متعدد ورکرز کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اٹک ریفائنری کے ارد گرد شہریوں میں اس وقت خوف و حراس پھیل گیا۔سیفٹی کے انتظامات پر چیئرمین اوگر ا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
اٹک ائل ریفائنری کے اندر گزشتہ روز پرسرار دھماکہ ہوا بوائلر پھٹنے سے جب اچانک انہوں نے ایک دھماکے کی اواز سنی لیکن ارد گرد کسی جگہ پر کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دھماکہ فیکٹری کے اندر ہوا تین افراد زخمی ہو گئے اس حوالے سے مقامی ایس ایچ او سے رابطہ کیا گیا اور تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تو ایس ایچ او نے اس واقعے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جو زخمی ہوئے ان کو مقامی سطح پر ہی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا اور اٹک ریفائنری کے سیفٹی کے معیارات پر کوئی سوال اٹھنے سے بچنے کے لیے معاملے کو خفیہ رکھا۔
ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ اٹک ریفائنری کے اندر بوائلر کے اندر دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے متعدد ورکر جو ہیں وہ زخمی ہو گئے ہیں اور اخری اطلاع تک ان زخمیوں کے متعلق کسی ارد گرد کے کسی ہسپتال میں کوئی اطلاع نہیں تھی ان کو اٹک ریفائنری کے اندر ہی بھی امداد دی جا رہی ہے تاکہ یہ خبر باہر نہ نکلے اور اٹک ریفائنری کے کے سیفٹی کے انتظامات پر کوئی سوال نہ اٹھے اور نہ ہی کوئی انسپیکشن ہو۔اس حوالے سے چیر مین اوگرا نے رابطہ پر بتایا کہ انھوں نے واقعہ کا نو ٹس لیتے ہوئے تحقیات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔