تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں کی معاہدوں کی خلاف ورزی کاا نکشاف

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) ملک میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کاا نکشاف ہوا ہے۔ کمپنیوں نے سماجی فلاح کے لیے رقم کم خرچ کر کے اپنے معاہدوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،کمپنیوں نے گزشتہ پانچ سالوں میں طے شدہ رقم سے دوارب87کروڑ روپے کم جمع کرائے،گزشتہ مالی سال میں سماجی فلاح کے لیے50کروڑ روپے کم جمع کرائے گئے،رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال تیل و گیس کی نکالنے والی چھ کمپنیوں نے رقم جمع ہی نہیں کرائی،کچھ کمپنیوں کی جانب سے طے شدہ معاہدے سے کم رقم جمع کرائی گئی او جی ڈی سی ایل کی جانب سے رقم 162دن تاخیر سے جمع کرائی گئی،تاخیر سے رقم جمع کرانے پر جرمانے کا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے،رپورٹ قانون کے مطابق ہر کمپنی کو متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ جوائنٹ اکاؤنٹ کھولنا ہو تا ہے،ر پیٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹ کے بعد ہر کمپنی نے ایک ماہ کے اندر رقم جمع کرانی ہو تی ہے،یہ رقم ہر سال 31جنوری تک رقم جمع کرانا لازمی ہے،یہ رقم علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کرنا ہوتی ہے۔