راولپنڈی(سی این پی) پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے
مارے گئے دہشت گرد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے عملے پر حملوں میں ملوث تھے
فورسز نے کارروائی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری ہتھیار و گولہ بارود و دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے
جبکہ دیگر دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔