جبری برطرفیوں کیخلاف بول ٹی وی ،روزنامہ دنیا ،نیونیوز کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج

اسلام آباد (سی این پی)جبری بر طرفیوں کے خلاف نیشنل پریس کلب کے باہر بول ٹی وی ،دنیا نیوز،نیونیوز کیخلاف شدیدا حتجاج کیا گیا

مقررین نے دنیا نیوزاور پنجاب گروپ کے مالک میاں عامر محمود اور نیو نیوزاور سپیئریر کالج گروپ کے مالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی

مقررین نے کہا کہ روزنامہ دنیا کے مالک میاں عامر محمود اور سپیئرئیر کالج گروپ کے مالک مافیا بن چکے ہیں ،دونوں پنجاب کالجز اورسپیرئر کالج کو تحفظ دینے کے لئے میڈیا کا استعمال کرتے ہیں

مقررین نے کہا کہ میاں عامر محمود پنجاب کالجز سے اربوں روپے کما کر پراپرٹی مافیا بن گئے ہیں اور وہاں اربوں روپے کما رہے ہیں لیکن یہاں میڈیا میں چند ہزاروں والے غریب ملازمین کو نکال رہے ہیں

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صدر پریس کلب اسلام آباد انور رضا اور آر آئی یو جے کی زیر صدارت اجلاس ہوا ،بغیر نوٹس کے میڈیا ورکرز کو بے دخل کر نے خلاف شدید احتجاج کیا گیا

بعد ازاں اسلام آباد پریس کلب اور ملک بھر میں جبری بے دخلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا

ان اداروں میں جنہوں نے بغیر نوٹس کے برطرف کیا ان میں بول ٹی وی ، دنیا نیوز ، نیو نیوز ،نئی بات اور دیگر اخبارات شامل ہیں

مقررین نے کہا کہ ان چینلز کو پراپرٹی ڈیلرز ، اود دیگر بزنس مینز کو بیچ رہے ہیں

مظاہرین نے کہا کہ بغیر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے اگر اس کو نہ روکا گیا تو ان اخبارات و ۔۔ ۔چینلنز کے ڈیکلیریشننز کو ختم کیا جائے

اور ان حضرات کو ڈیکلیریشن دیا جائے جو اخبارات و چینلز کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں اور ملازمین کی تنخواہوں کہ ادائیگی بروقت پر کر سکیں

اگر ان اداروں جنہوں نے ملازمین کو برطرف کیا ہے واپس ریورس نہ کیا تو ان اداروں خصوصا دنیا نیوز ، بول نیوز ، نیو نیوز ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی

صدر پریس کلب انور رضا نے کہا کہ نیشنل پریس کلب سے ان اداروں کے مائک بھی اٹھوا دیے جائیں گے ان کو کوریج پریس کلب میں نہیں کرنے دی جائے گیاور ان ائندہ ہر ادارے کے باہر احتجاجی کیمپ بھی لگائے جائیں گے اوراداروں  کے اشتہارات کو بند کروا دیا جائیگا۔