اٹک آئل ریفائنری نے تیل نہ خریدنے پر 2 پلانٹ بند کرنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد (سی این پی) اٹک آئل ریفائنری نے تیل نہ خریدنے پرشدید احتجاج کرتے ہوئے دو پلانٹ بند کرنے کی دھمکی دیدی

اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک ہفتے کی وارننگ جاری کر دی ہے اور احکامات دیئے کہ پٹرول نہ خریدا گیا تو اوگرا آئل کمپنیوں کے خلاف سخت ایکشن لے گا

ذرائع کے مطابق اٹک آئل نے اوگرا کو آگاہ کیا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں جن میں گو پٹرولیم، شیل پاکستان، ہسکول سمیت دیگر کمپنیاں جنہو ںنے اٹک آئل سے پٹرول خریدنا تھا چھوڑ دیا ہے ،مذکورہ آئل کمپنیاں اٹک آئل ے خریدنے کے بجائے بیرون ملک سے پٹرول منگواتے ہیں اور مقامی آئل کمپنی سے خریدنا چھوڑ دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی آئل کمپنی کے سٹاک میں گنجائش سے زیادہ آئل موجود ہے اور مزید تیل سٹاک نہیں رکھ سکتا جس وجہ سے ہم اپنے دو پلانٹ بند کر دیں گے، جس پر اوگرا نے سخت ایکشن لیتے ہوئے تمام آئل کمپنیوں کا خصوصی اجلاس طلب کیا،اجلاس چیئرمین اوگرا کی صدارت میں ہوا ،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایک ہفتے تک کے لئے وارننگ دی گئی، کونسی کمپنی کتنا آئل خریدے گی جس کے بعد اٹک آئل کی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔