راولپنڈی (سی این پی)پنجاب پولیس نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عمر تنویر بٹ کو گرفتار کر لیا،ان کی گرفتاری کے سانحہ9 مئی کے پرتشدد احتجاج، پولیس خدمت مرکز 15 کو نذر آتش کرنے پولیس افسران و اہلکاروں پر حملہ کر کے زخمی کرنے، میٹرو سٹیشن سمیت سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر کی گئی
ان کی گرفتاری انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے باہر سے عمل میں لائی گئی ،قبل ازیں سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ 9 مئی کے واقعات کے بعد خود عدالت میں پیش ہو گئے۔
عمر تنویر بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج، اداروں اور عدلیہ پر پورا یقین ہے، اپنے شہداءکی توہین کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں۔
سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے یہ بھی کہا ہے کہ 9 مئی سیاہ ترین دن تھا، بانی پی ٹی آئی اس کی مذمت کر چکے ہیں۔