چیئرمین تحریک انصاف نے عام انتخابات ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

اسلام آباد (سی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے الیکشن کمیشن کے آر اوز سے متعلق نوٹیفکیشن سے الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جا سکتا اس سے دھاندلی ہو سکتی ہے، ججوں کو ریٹرننگ افسران بنایا جائے جس سے الیکشن شفاف ہوں گے،الیکشن کمیشن نے پہلے بھی انتخابات ملتوی ہونے کا بہانہ بنایا، آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا،اسٹے کا بہانہ نہیں بنائے دیں گے،سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،الیکشن بروقت ہونے چاہیں،اگر تاخیر کی کوشش کی جاتی ہے تو سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے،نیشنلسویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتا

پریس کلب اسلام آباد میںپارٹی راہنماء شعیب شاہین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ روک دی گئی ہے،اس سے خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ الیکشن میں تاخیر پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،اسٹے کا بہانہ نہیں بنائے دیں گے،سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کے انعقاد میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے،صدر مملکت اور الیکشن کمیشن کے دستخط موجود ہیں،الیکشن شیڈیول آج جاری ہونا چاہیے تھا،ہمارا شروع سے موقف ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں،اسٹے کے میٹر بہت جلد ڈسپوز ہوسکتا ،ہےہمارا شروع سے مطالبہ ہے کہ آر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ سے لیےجائیں، الیکشن میں ایسے افراد کو تعینات کیا جائے جن کا ماضی شفاف ہو،الیکشن بروقت ہونے چاہیں،اگر تاخیر کی کوشش کی جاتی ہے تو سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے،انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری کورٹس کے حوالے سے آڈر آیا ہے جس نے پہلے والے 5 ممبر بنچ کے فیصلے کو معطل کیا ہے،ابھی سپریم کورٹ کے سامنے پٹیشن پینڈنگ ہیںکسی بھی فورم میں جس کے پاس دائرہ اختیار نہ ہو وہاں سویلین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتا،کسی بھی سولین کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے،سائفر کیس میں ان کیمرہ ٹرائل کو جلد چیلنج کریں گے،کہ کل یا پرسوں ہم پنجاب میں کنونشنز سے متعلق شیڈول جاری کریں گے، پنجاب میں ورکرز کنونشن کو خود لیڈ کروں گا، اس موقع پر شعیب شاہین نے کہا کہ ہماری پٹیشن پر 8 فروری کی تاریخ طے ہوئی ہے،جسٹس اطہر من اللہ اپنے آڈر میں بھی لکھ چکے ہیں، الیکشن میں تاخیر برداشت نہیں ہوگی، آٹھ فروریپتھر پہ لکیر ہے،شہباز شریف اور ن لیگ پراپیگنڈا کر رہی ہے،پی ٹی آئی انتخابات سے نہیں بھاگتی یہ شروع سے بھاگتے ہیں ،انتخابات سےڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پہلے سے ہمارے خلاف ہے،ہمارے راہنماؤں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا جارہا ہے،اب اگر انتخابات نہ کرانے گئے تو یہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوگا،یہ بہت بڑا جرم ہوگا اس ہر سپریم کورٹ اور قوم آپ کو معاف نہیں کرے گی ،ملٹری کورٹس سے متعلق فیصلہ سن کر قوم مایوس ہوئی ہے۔