لاہور(سی این پی) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں میں غیر مشروط طور پر تین ہفتوں سے جاری ہڑتال کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی قیادت نے جنرل اسپتال میں رات گئے بیٹھک میں کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا۔
وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر اجلاس کی صدارت صوبائی وزرا صحت و تعلیم پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم اور منصور قادر نے کی۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے بھر میں فوری طور پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان انتہائی خوش آئند اور قابل ستائش ہے