اسلام آباد (سی این پی ) نیب نے کرپشن کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر لیا ۔
فواد چودھری پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کا الزام ہے، نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے
فواد چودھری کو گرفتاری کے بعد عدالت پیش کیا جائے گا تا کہ عدالت پیشی کے بعد انکوائری کا آغاز ہو سکے۔
دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادسے نیب نے فواد چودھری کو وارنٹ کی تعمیل کرانے اور شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگ لی
نیب حکام نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق انکوائری میں فواد چودھری کی ضرورت ہے
چیئرمین نیب نے سیکشن 24 اے کے تحت فوادچودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔
نیب حکام نے عدالت سے استدعا کی کہ فوادچودھری جوڈیشل اور عدالت کی کسٹڈی میں ہیں، فوادچودھری سے وارنٹ تعمیل کرانے کی اجازت دی جائے
عدالت نے نیب حکام کو فوادچودھری سے وارنٹ کی تعمیل کرانے کی اجازت دے دی ۔