نواز شریف کو لاہور،کراچی اور مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کی تجویز

لاہور(سی این پی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو لاہور ،کراچی اور مانسہرہ سے الیکشن لڑنے کی تجویز دید ی گئی ہے ،ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ کیپٹن (ر)صفدر نے مانسہرہ سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے نواز شریف کو دعوت دی ہے جبکہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز لاہور میں والدہ (مرحومہ) کے حلقہ قومی اسمبلی کی سیٹ پر امید وارہوں گی۔