اسلام آباد(سی این پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت ملک بھر کے بینک اور دیگر مالیاتی ادارے 25 دسمبر کو یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر بند رہیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق 25 دسمبر بروز پیر کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس ڈے کے موقع پر سرکاری ونجی مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔
حکومت نے ملک بھرمیں 25 دسمبر بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 25 دسمبر کو یوم قائداعظم سرکاری سطح پرمنایا جائے گا
25دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس بھی منائے گی۔عام تعطیل کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے کیا گیا ہے۔