لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ( ن ) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے دوران پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز اور مرکزی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔
خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے ( ن ) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کے دوران مریم نواز اور تہمینہ دولتانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا
اجلاس کے دوران سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اجلاس میں نہ آئے اور شہبازشریف کی جانب سے خواتین ایم پی ایزکی تعریف کرنے پر مریم نواز نے بیزاری کا اظہار بھی کیا
اجلاس کے دوران تہمینہ دولتانہ نے گفتگو شروع کی تو مریم نواز نے کہا کہ آپ اپنے حلقے کی بات نہ کریں، بتائیں پچھلے 6 ماہ سے پارٹی کے لیے کیا کیا ؟، اپنی کارکردگی بتائیں
جس پر تہمینہ دولتانہ نے جواب دیا کہ آپ مجھ سے اور کیا چاہتی ہیں کیا میں مرجاﺅں؟۔
دونوں خواتین رہنماو¿ں کے درمیان تلخی ہونے پر پارٹی قائد نواز شریف نے اشارے سے مریم نواز کو چپ رہنے کہا