اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر صغیر چوہدری و دیگر عہدے داروں نے چیئرمین اے بی این نیوز و چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب خان کے گھر اسلام آباد پولیس کی جانب سے دیوار پھیلانگ داخل ہونے اور چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
صغیر چوہدری کی زیر قیادت سینئر صحافی اے ڈی عباسی۔ ڈاکٹر سعدیہ کمال اور شیراز حسین نے مہتاب خان سے اظہار یک جہتی کے لئے انکے دفتر ملاقات کی۔ مہتاب خان نے صحافیوں کے وفد کو پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
صغیر چوہدری کا کہنا تھا کہ گھر میں رات کی تاریکی میں اس،طرح داخل ہونا اور گھر میں موجود سیکورٹی گارڈز کو یرغمال بنانے کا یہ معمولی واقعہ نہیں دوسری جانب اعلی پولیس حکام ابھی تک اس میں شامل کرداروں کا تعین ہی نہیں کرسکے۔نمائندہ وفد نے مہتاب خان سے مکمل اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جبکہ وزیر اعظم سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔