محکمہ ایکسائز 15لاکھ رجسٹریشن کارڈ اور نمبر پلیٹیں جاری کرنے میں ناکام ،وزیراعلیٰ سے نوٹس لینے کی اپیل

راولپنڈی (سید گلزار ساقی سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس نے گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے مالکان سے اربوں روپے وصول کر لیے لیکن گاڑیوں کی رجسٹریشن کارڈز نمبر پلیٹیں دو سال سے فراہم کرنے میں ناکام ہو گئے 15 لاکھ کے قریب گاڑیوں موٹر سائیکلیں بغیر رجسٹریشن کارڈز اور نمبر پلیٹوں سے سڑکوں پر چل رہی ہیں گاڑیوں کے مالکان نے پورٹل شکایات پر انبار لگا دیے لاہور سمیت راولپنڈی راولپنڈی میں ایکسرسائز سٹاف اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی ہونی لگی تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس پنجاب جو گاڑیوں موٹر سائیکلوں سمیت ہر قسم کے وہیکلز کی انے والی درخواست کو ٹرانسفر اور رجسٹریشن کرنے کے قانون کے مطابق پابند ہیں جبکہ ایک مالک سے دوسرے مالک کا نام پر وہیکل کی ٹرانسفر کرنے کی ذمہ داری بھی اس مرد میں رجسٹریشن کا نمبر پلیٹیں فرام کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز تقریبا دو ہزار کے قریب رقم لے لیتے ہیں ادھر پچھلے دو سالوں سے پنجاب کے تمام اضلاع میں جمع ہونے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت 15 لاکھ کے قریب دیگر وہیکلز کی رجسٹریشن ٹرانسفر داخل ہوئیں لیکن ان مالکان سے 300 کروڑ روپے سے زائد وصول کرنے کے باوجود ان گاڑیوں کے مالکان کو دو سال سے دفاتر کے چکروں پر لگایا گیا ہوا ہے اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کارڈز نمبر پلیٹیں فرام نہ کرنا سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لاکھوں گاڑیاں موٹر سائیکلیں بغیر نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کارڈز کے ملکیت کے بغیر صرف ایکسائز کی کمپیوٹر رسیدوں پر سڑکوں پر چل رہے ہیں لاکھوں افراد محکمہ ایکسائز کی ناقص پالیسیوں ملکیتی گاڑیوں کے ضروری کاغذات سے محروم ہیں ادھر محکمہ ایکسائز نے کمال چالاکی کرتے ہوئے اربوں روپے عوام کی جیبوں سے نکلوا کر اپنے سرکاری خزانوں میں رکھوا لئے ہیں اصل کارڈ اور نمبر پلیٹیں اصل نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں مالکان کو سڑکوں پر چلتے ہوئے پولیس کی طرف سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بعض وہیکلز مالکان کی پنجاب کے مختلف ایکسائز دفاتر میں چکروں پہ چکر لگانے کے باوجود کوئی حل نہ نکلنے کی بنا پر شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آرہا ادھر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے محکمہ ایکسائز کے آگے بے بس لاکھوں شہریوں کی مشکلات حل کروائیں