اسلام آبا د (سی این پی)وزارت دفاع نے بشری بی بی اور ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیکس کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جواب جمع کردیا۔ وزارت دفاع کے ایک صفحے پر مشتمل جواب میں چھ نکات شامل ہیں۔
وزارت دفاع نے کہا کہ اسمارٹ فونز سے آڈیو ریکارڈنگ کے متعدد سستے ٹولز دستیاب ہیں، آواز ریکارڈ کرنے کے ٹولز کوئی بھی خرید سکتا ہے، کچھ پلیٹ فارمز بھی معاوضے کے بدلے یہ سروسز دیتے ہیں۔ ٓرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے کسی بھی آواز کے جملے بدلے جاسکتے ہیں، ریکارڈنگ سورس کی معلومات صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہی دے سکتا ہے
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے معلومات ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لے سکتی ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ کالز کرنے والے خود بھی ریکارڈ کرکے لیک کرسکتے ہیں یا فون ہیک ہوسکتا ہے، استدعا ہے کہ مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو کہا جائے۔