اسلام آبا د(سی این پی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کو تھریٹ الرٹ جاری کر دیا گیا
دونوں رہنماﺅں کی فول پروف سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے
وزارت داخلہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان اور ایم ولی خان کو جاری مراسلہ موصول جاری کیا گیا ہے
جس میں کہاگیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے دھمکی آمیز اطلاعات موصول ہوئی ہیں
تھریٹ کے باعث انتہائی احتیاط اور چوکسی برتی جائے، رہائش گاہوں اور ان کی نقل و حرکت،عوامی اجتماعات کے دوران ضروری حفاظتی انتظامات کیے جائیں
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے احتیاط کی جائے۔