اسلام آباد(سی این پی) موٹروے ایم 2 شدید دُھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور جانے والی ٹریفک کے لیے بلکسر سے کوٹ مومن تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جبکہ موٹروے ایم 14 شدید دھند کے باعث تراپ انٹر چینج سے یارک تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔
ترجمان موٹروے ایم 1 شدید دھند کے باعث پشاور سے صوابی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ،سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے
ترجمان کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔
شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں
اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں
ترجمان کے مطابق گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ۔
ترجمان کے مطابق تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔
ترجمان کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔
ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔