الیکشن سروے پرمیڈیا کیخلاف کارروائی کی جائے ،الیکشن کمیشن کا پیمرا کو مراسلہ

اسلام آبا د(سی این پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن سے متعلق سروے جاری کرنے والے میڈیا ہاﺅسز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہاگیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیا کے خلاف ایکشن لیا جائے

بعض چینلز پول سروے نشر کر رہے ہیں ، ضابطہ اخلاق کے مطابق اسکی ممانعت ہے

،ضابطہ اخلاق کے مطابق پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو پولنگ اسٹیشن اور حلقوں سے سروے اور پول کرانے سے روکا گیا ہے

یہ سرگرمیاں ووٹر پر اثر انداز ہوتی ہیں اور الیکشن عمل میں خلل ڈالتی ہیں، پیمرا ایسے چینلز کے خلاف فوری ایکشن لے کر رپورٹ جمع کرائے