ن لیگ کے سینئررہنما سرتاج عزیز انتقال کرگئے

اسلام آباد(سی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز انتقال کرگئے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بزرگ سیاسی رہنما سرتاج عزیز کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک پاکستان کے کارکن اور قوم کا عظیم اثاثہ تھے۔

احسن اقبال نے کہا کہ قوم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما سرتاج عزیز انتقال کرگئے

احسن اقبال نے کہا کہمجھے ان کے ساتھ بہت قریب سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا اور میں ان کے پیار اور رہنمائی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔

ن لیگی رہنما سرتاج عزیز 2013 میں بننے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر تھے اور نوے کی دہائی میں وزیرخزانہ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔