اسلام آباد(سی این پی) وزارت ہائوسنگ کے ذیلی ادارے پی ڈبلیو ڈی کے ڈی جی کی سیٹ 27 دنوں سے خالی تعیناتی نہ ہونے کے باعث کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ڈی جی کی تعیناتی کے لئے دو چیف انجینئرز کی دوڑیں لگ گئیں ذرائع کے مطابق سابق چیف انجینئر انوار الحق ڈوگر کو تین ماہ قبل ڈی جی کا کرنٹ چارج دیا گیا تھا ذرائع کا کہنا تھا کہ اس دوران چیف انجینئر ظہیر وڑائچ بھی ڈی جی کی تعیناتی کے لئے سرگرم تھے لیکن اچانک ان کی رہائش میں چوری کی واردات ہو گئی تھی جس میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تیس لاکھ روپے کی برآمدگی بھی ہو گئی لیکن اس دوران انوار الحق ڈوگر وزارت ہائوسنگ سے ڈی جی کرنٹ چارج لینے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد ظہیر وڑائچ کو اسلام آباد سے تبدیل کر کے کوئٹہ چیف انجینئر تعینات کیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ 27 دن گزر چکے ہیں ادارے میں ڈی جی پی ڈبلیو ڈی کی پوسٹ خالی ہے دوبارہ مذکورہ بالا افسران ڈی جی کی تعیناتی کے لئے دوڑ دھوپ کر رہے ہیں ڈی جی کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">