لیفٹیننٹ جنرل(ر) جاوید اشرف کیخلاف ریلوے اراضی کیس کی سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل(ر) جاوید اشرف قاضی وغیرہ کے خلاف ریلوے اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں شریک ملزم کی وفات کا سرٹیفکیٹ عدالت پیش کردیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکلاء صفائی عدالت پیش. ہوئے، اس موقع پر نیب کی جانب سے ریفرنس کےشریک ملزم اقبال صمد خان کی وفات کی تصدیقی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی، عدالت نے سماعت 16مارچ تک ملتوی کر دی۔