کوئٹہ ( سی این پی) ترقی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پی پی اے ایف اور یورپی یونین کے تکنیکی تعاون سے گراسپ پروجیکٹ کے تحت بلوچستان کے چھ اضلاع کوئٹہ، پشین، خاران، نوشکی، موسی خیل اور ژوب میں کاروباری افراد کے لئے بہتر رابطہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ہیکاتھون کا اہتمام کیا گیا۔
ہیکاتھون کسانوں، ایف اے او، ، لائیو اسٹاک، بی آر ایس پی، بینکوں، لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، ایف اے او،زرعی کونسل بلوچستان، زمیندار ایکشن کمیٹی، کمیشن ایجنٹوں، ان پٹ سپلائرز، پی پی اے ایف اور زراعت کے محکموں میں روابط اور سہولت کاری بڑھانے پر مرکوز تھی۔
اس ایونٹ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو کامیابی کے ساتھ اکٹھا کیا تاکہ اس ہیکا تھون سے بہتر اور موثر نتائج حاصل کیے جا سکیں ۔
متعلقہ چھ ڈسٹرکٹ کے عوامی اور سماجی حلقوں کی جانب سے ترقی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایونٹ کو بہتر اقدام قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے علاقے میں ترقی وخوشحالی کی جانب نئے سفر کا آغاز ہو سکے گا۔