اسلام آباد(سی این پی )اسلام ابآد ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود وزارت ہاوسنگ کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاﺅنڈیشن کے لینڈ ریکارڈ ریونیو کا افسر اور ڈائریکٹر لینڈ جی 14 ون سیکٹر کے الاٹیوں،مکان متاثرین کو 20 سال بعد بھی قبضہ نہ دے سکا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال احکامات جاری کئے تھے جس کارروائی نہیں ہو سکی ، متاثرین نے دوبارہ عدالت جانے کافیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاونڈیشن نے سیکٹر جی 14ون 2003 میں شروع کیا اسلام ابآد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ مذکورہ بالا الاٹیوں اور متاثرین کو قبضہ اور معاوضہ دا کیا جائے لیکن ڈی سی لینڈ ریکارڈ ریونیو رانا منیرڈائریکٹر لینڈا حسان الہی جو کہ ڈیڑھ سال سے تعینات ہیں ڈی سی لینڈ ریکارڈ ریونیو قبل ازین انجینئرنگ کے شعبے تعینات تھے کو سفارش کی بنا پر ڈی سی ریونیو لگا دیا گیا ان کی سست روی کی وجہ سے ابھی تک متاثرین کو پلاٹ کا قبضہ اور متاثر کو مکان کا معاوضہ نہ مل سکا ابھی تک مذکورہ سیکٹر کو ڈویپلمنٹ بھی نہ کروا سکے
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک متاثرین کو پلاٹ اور مکان کا معا وضہ ادا نہ کیا جس کی وجہ سے متاثرین نے ان کے خلاف احتجاج کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ن 2003 میں شروع کیا گیا اب تک متعدد متاثرین فوت بھی ہو چکے ہیں لیکن انھیں اب تک پلاٹ کا قبضہ اور مکان کا معاوضہ دا نہ ادا کیا گیا انھوں نے ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوسنگ فاونڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پلاٹ کا قبضہ اور مکان کا معاوضہ دا کیا جائے حلانکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احکامات جاری کئے ہیں مذکورہ بالا افران نے ان احکامات کو بھی نظر انداز کر دیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ ریونیو ڈائریکٹر ان ٹرینڈ افسر ہے قبل ازیں وہ فیڈرل ایمپلائز ہاوسنگ کے شعبہ انجینئر نگ میں تعینات تھے اب انھیں ریونیو میں لگا دیا گیا ہے قبل ازیں اس پوسٹ پر محکمہ مال کا افسر لگایا جاتا تھا ،ڈیڑ سال کا عرصہ گزر چکا ہے ابھی تک نہ تو قبضہ لیا جاچکا نہ ڈویلپمنٹ ہوسکی ، ڈی سی لینڈ رانامنیر سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہم متاثرین کواداائیگی کرنے کو تیار ہیں لیکن ابھی ایف چودہ ون کا قبضہ مکمل نہیں ہوا ہم آپریشن کررہے ہیں جس کے بعد ڈویلپ کرکے پلاٹ اور متاثرین کو دائیگی کی جائیگی ، ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی سے ان کا موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میرا تو تبادلہ ہو چکا ہے حالانکہ انہوں نے تبادلہ پر حکم ابتنائی حاصل کر رکھا ہے ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے حوالے سے میرے علم میں کوئی بات یار رہے کہ ایف جی ای ایچ اے میں ڈائریکٹر لینڈ کی سیٹ بھی ابھی تک خالی ہے