صحافتی برداری کیلئے خوشخبری:پنجاب حکومت کا پلاٹ دینے کااعلان،فیز ون میں پلاٹ حاصل کرنے والوں صحافیوں کو پلاٹ نہیں ملے گا،وزیراعلیٰ محسن نقوی

ؑلاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پروفیشنل صحافیوں کو رہائشی پلاٹس دینے کااعلان کر دیا،فیز ون میں پلاٹ حاصل کرنے والے صحافیوں کو پلاٹ نہیں ملے گا،پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار کل 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا، رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا، شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلے کاپلاٹ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارصحافی برادری کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹس دیئے جائیں گے،پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر ز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کو مجموعی طور پر 3300 پلاٹس دئیے جائیں گے، رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا، شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلے کاپلاٹ دیا جائے گا،پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار کل 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا،راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی، ادراک ہے کہ صحافیوں کی اکثریت سفید پوش ہے، مشکل سے گزارا کرتے ہیں،صحافیوں کی رہائش ایک بڑا مسئلہ ہے، مشاورت کے بعد صحافیوں کی رہائش کے منصوبے کو حتمی شکل دی ہے، صحافی برادری کی رہائش کے مسائل کے حل کیلئے روڈا کے اچھے فیز میں 200ایکڑ زمین مختص کی ہے

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رپورٹرز کیلئے7مرلے کے 2300پلاٹس رکھے گئے ہیں جہاں وہ درخواست دے سکیں گے،فوٹو گرافرز اور کیمرہ مین کے لئے3مرلے کے 1000پلاٹس رکھے گئے ہیں جہاں وہ درخواست دے سکیں گے،پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا معیار سہل ہے،زیادہ تر صحافی بھائی قرعہ اندازی کیلئے کوالیفائی کر جائیں گے

وزیر اعلی نے کہا کہ پلاٹ کے اہلیت کا معیار جلد اشتہارات کے ذریعے بتا دیا جائے گا،،صحافی بھائی28جنوری تک اپلائی کر سکیں گے،8فروری سے قبل قرعہ اندازی ہوگی،کوشش ہے کہ بنک آف پنجاب صحافی برادری کو گھر بنانے کیلئے آسان شرائط پر قرض فراہم کرے،ہماری پوری کوشش ہے کہ سب پروفیشنل رپورٹرز،کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو پلاٹ ملے،قواعد وضوابط حتمی ہے،جن کو پہلے پلاٹس مل چکے ہیں ان کو پلاٹ نہیں دئیے جائیں گے،فی الحال رپورٹرز،کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو پلاٹ ملیں گے،اگر گنجائش بنی تو فیز ٹو بھی شروع کریں گے،صحافی برادری نے وزیراعلی محسن نقوی کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کیا۔