اسلام آباد (سی این پی) صحافیوں اور میڈیا ورکرز کیلئے بڑی خوشخبری،وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کٹیگری ٹو کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے نام لسٹ میں آویزاں ہے
وزارت ہاؤسنگ کی ذیلی کمیٹی کی منظوری ،صحافیوں کے پلاٹ کا 2015 سے التوا کا منصوبہ منظورکرلیا گیا
ایف14 ،ایف15اور بھارہ کہو انکلیو میں پلاٹ آئندہ چند روز میںفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہوسنگ فاؤنڈیشن الاٹ کر دے گا
ذرائع کے مطابق 2015 سے صحافیوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ایف 14 ایف 16 بھارہ کہو انکلیو منصوبہ میں درخواستیں دے رکھی تھیں
اس کوٹے میں صحافیوں کی کمیٹی میں وزارت اطلاعت و نشریات کے افسران اور صحافیوں کےنمائندےبھی شامل تھے مشاورت کے بعد لسٹ وزارت اطلا عات کو بھجوائی گئی
ہر دفعہ میرٹ لسٹ کی تکمیل کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی جاتی تھی تاہم گزشتہ روز پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر حاجی نواز رضا نے سیکرٹری انفارمیشن سے ملاقات کی جس میں سیکرٹری انفارمیشن انھیں نے یقین دلایا کہ صحافیوں کے پلاٹوں کی لسٹ ہاؤسنگ منسٹری کی کمیٹی نےمنظوری کر دی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ نے صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ایک سینیئر افسر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قبل ازین میڈیا ورکرز کی لسٹ ہمارے پاس آگئی تھی اب پروفیشنل صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کرنے کے لیے لسٹ ہمیں موصول ہو چکی ہے انشاءاللہ آئندہ اس لسٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں صحافیوں کو ایف 14،ٹھلیاں،بھارہ کہو انکلیو سمیت دیگر سیکٹرز میں پلاٹ الاٹ کر دیے جائیں گے۔