تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

راولپنڈی(سی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیٹلائٹ ٹاؤن میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے ہیڈکوارٹر مکتب تشیع علی مسجد آمدپہنچ گئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی سے ملاقات کی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا سید حسین مقدسی نے عام انتخابات میں حمایت کی یقین دہانی کروائی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر حسین بخاری بھی موجود تھے

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد میں سیکریٹری جنرل علامہ بشارت حسین امامی اور ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید قمر حیدر زیدی شامل تھے

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد میں چیئرمین سیاسی سیل ذوالفقار علی راجہ، سیکریٹری تعلقات عامہ سید حسن کاظمی اور کوآرڈینیٹر سید علی مہدی بھی شامل تھے

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ جو کیا گیا وہ سب کو یاد ہے،نفرت کی سیاست سے پوررے ملک کو تقسیم کیا گیا ہے،نفرتوں کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا،پی ٹی آئی ان کی غلط فیصلوں کی وجہ سے نکالا گیا،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملکی مسائل حل کرنے چاہیے،مل کے کام کرنے کا فائدہ ہوتا ہےبانی پی ٹی آئی کو بھی کہا تھا مل کر کام کریں، میں باقی پاکستانیوں کی طرح میاں صاحب کی تقریر نہیں سنتا۔