اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرر تبادلوں پر پابندی کے باوجود ایف بی آر نے الیکشن کمیشن میں تعینات افسر کی محکمہ کسٹم میں تعینات بیگم سمیت 46 افسران کے تقرری و تبادلے کر دیئے۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے گریڈ 19 اور 21 کےافسران کو فوری چارج لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں 31 جنوری کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کی خاتون کسٹم آفیسر رباب سکندر جو کہ چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ پنجاب کسٹم لاہور تعینات تھیں کو تبدیل کر کے کلکٹر کسٹم اینٹی سمگلنگ پنجاب تعینات کر دیا جبکہ چیف کلکٹر ایکسپورٹ محمد صدیق کو کراچی مرزا مبشر میں کراچی ڈائریکٹر جنرل کسٹم اکیڈمی سائمہ شہزاد کو ایکسپورٹ محمد سلیم ڈاکٹر اختر حسین صدیق اللہ خان محمد محسن رفیق راشد حبیب خان طاہر قریشی سادیہ منیب محمد طاہر منیب سرور سمیت 46 کسٹم افسران میں جن کے تقرر تبادل کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں فوری چارج لینے کے احکامات ایف بی آر نے جاری کر دیے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">