صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ ،وزارت طلاعات نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آبا د(سی این پی)وفاق کے کوٹہ پر صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ ،وزارت طلاعات نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

،کمیٹی میں نیوز ون کے بیورو چیف کاشف رفیق ،وزارت طلاعات کی عمبرین جان ،محمد اورنگزیب حرال ،اور مسٹر عنبرین گل شاہد شامل ہیں،سابقہ کمیٹی کی جانب صحافیوں کو پلاٹو ں کی الاٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں سامنے آئی تھیں۔

یاد رہے کہ سابقہ کمیٹی جس میں حاجی نواز ،شکیل انجم ،جاوید اور دیگر ممبران شامل تھے بڑے پیمانے پر ضابطہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں

کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے ان بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جس کے بعد متاثرہ صحافیوں نے شدید احتجاج کیاجس کے بعد نیشنل پریس کل میں مختلف اجلاس ہوئے اور بعدازاں نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی