خوشخبری :فلائی جناح نے بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کا اعلان کردیا

کراچی(سی این پی)کم قیمت میں فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنے والی پاکستان کی ایئرلائن فلائی جناح نے 17 فروری 2024 سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام کو متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے ملانے والی اپنی افتتاحی پرواز کے آغاز کے ساتھ اپنے بین الاقوامی پروازوں کےآپریشن آغاز کا اعلان کردیا ہے جو ایک سال تک کامیابی سے پروازیں چلانے کے بعد فضائی کمپنی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

فلائی جناح دونوں شہروں کو یومیہ پروازوں کے ساتھ جوڑے گا ، اس نئی سروس سے اسلام آباد کے صارفین کو آسان سفری سہولیات کے ساتھ شارجہ ایئرپورٹ کے وسیع نیٹ ورک تک رسائی اور مزید فضائی رابطوں کی فراہمی ہے

اس توسیع اقدام کےساتھ فلائی جناح نے اپنے بیڑے میں دو نئے ایئربس اے 320جہازوں کے اضافے کا بھی اعلان کیا ہے اس اسٹریٹجک توسیع سے فلائی جناح کے طیاروں کی تعدادپانچ ہوگئی ہے جس سے ایئرلائن کےقابل اعتماد اور سستے ہوائی سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

شیڈول :اسلام آباد سے شارجہ ( مقامی وقت کے مطابق)

فلائٹ روانگی وقت آمد وقت طیارہ فریکونسی
9P 740 اسلام آباد 06:50 شارجہ 09:25 Airbus A320 روزانہ
9P 741 شارجہ 10:25 اسلام آباد 14:20 Airbus A320 روزانہ
9P 742 اسلام آباد 19:55 شارجہ 22:30 Airbus A320 روزانہ
9P 743 شارجہ 23:30 اسلام آباد 03:25 Airbus A320 روزانہ

فلائی جناح کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلائی جناح کے بیڑے میں توسیع اور بین الاقوامی آپریشنز کے آغاز کا مقصد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی ہے

یہ ایک اہم سنگ میل ہے اور ہم پاکستان کے دارالحکومت کو متحدہ عرب امارات کے ثقافتی شہر شارجہ سے ملاکر اپنے بین الاقوامی آپریشن کو شروع کرنے پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں

اس سروس کا آغاز نہ صرف اپنے صارفین کو سستی ہوائی سفر کی سہولت فراہم کرناہے بلکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی اور تجارتی تعاون کو بھی فروغ ملے گا

شارجہ متحدہ عرب امارات کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے اور خلیجی خطے میں ثفاقتی ، فنی اور خارجی سرگرمیوں کے لیے ایک متحرک مرکزکی حیثیت رکھتا ہے۔ شارجہ شہر اب فلائی جناح کے مسافروں کے لیے قابل رسائی شہر بن جائے گا اسی کے ساتھ ساتھ مختلف روٹس کے انتخاب کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔

فلائی جناح اپنے جدید 5اے 320ایئربس طیاروں کے ذریعےپاکستان کے پانچ بڑے شہروں کراچی ، لاہور، اسلام آباد ، پشاور اور متحدہ عرت امارات کے شہر شارجہ میں جدید اور غیر معمولی سفری سہولیات پیش کررہا ہے۔

فلائی جناح کسی بھی اکانومی کیبن کی انتہائی کشادہ نشستوں کےذریعے فراہم کردہ اضافی آرام کے علاوہ اسکائی کیفے کے آن بورڈ مینو کے ذریعے پرلطف اور سستے سفر کے تجربات پیش کرتا ہے جہاں مسافر کم قیمت پر اسنیکس ، سینڈوچ سمیت مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

ہمارے ہوائی جہاز اسکائی ٹائم سے بھی لیس ہیں جو ایک مفت اندرون پرواز اسٹریمنگ سروس ہے، جو مسافرووں کو دوران پرواز تفریح کے وسیع انتخاب کو براہ راست اپنے الیکٹرونک آلات پر منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
(www.flyjinnah.com) صارفین اب فلائی جناح کی ویب سائٹ
پر جا کر، کال سینٹر پر یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے اپنی پروازیں بک کر سکتے ہیں۔111-000-035