یو اے ای حکومت نے پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کے لیے ائیرپورٹس پر ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کی شرط ختم کردی۔
پاکستان سے دبئی جانے والے مسافروں کو اب ائیر پورٹس پر 48 گھنٹے قبل لیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی اور 48 گھنٹے کا وقت لیبارٹری کو دیے گئے سیمپل کے وقت سے شروع ہوگا۔
دبئی پہنچنے پر بھی مسافروں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور مسافر ٹیسٹ کا نتیجہ آنے تک خود سے قرنطینہ کریں گے۔
اس کے علاوہ دبئی ٹرانزٹ کرنے والے تمام مسافروں کو پی سی آر منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں، سوائے ان کے جن کو آخری منزل پہنچنے پر پی سی آر منفی دکھانا ہو۔