لاہور(سی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب بھر کے 1400 سے زیادہ صحافیوں کو روڈا کے مسکن راوی پراجیکٹ میں پلاٹس کی الاٹمنٹ شروع کر دی گئی۔الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی تقریب الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں ہوئی۔وزیر اطلاعات عامر میر نےکہا ہے کہ میرٹ پر پورا اترنے والے صحافیوں کو الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔ عامر میر کا کہنا تھا کہ صحافیوں اور روڈا حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی سکروٹنی کمیٹی نے طویل سکروٹنی کے بعد اہل صحافیوں کی لسٹ فائنل کی جنہیں اب الاٹمنٹ لیٹرز دیئے جا رہے ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">