اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے منگل کو وزارت کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر کی آمد پر سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش اور وزارت کے دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے چارج سنبھالنے کے فوری بعد سیکرٹری ہاؤسنگ سے ایک جامع بریفنگ لی تاکہ وزارت کے اندر جاری منصوبوں، چیلنجز اور مواقع کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل کی جا سکے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے امور کار کی خوش اسلوبی سے انجام دیں کو یقینی بنانے ، شفافیت کو بڑھانے اور جاری منصوبوں کی تکمیل کو تیز کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کیں ۔ وزیر نے پالیسیوں اور پروگراموں پر عملدرآمد میں احتساب اور کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وزارت اپنے مینڈیٹ کو مؤثر طریقے سے پورا کرے۔ وزیر نے سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے حامل اعلیٰ معیار کے مکانات، بنیادی ڈھانچے اور تعمیراتی منصوبوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے جدید اور پائیدار حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر نے نااہلی اور بدعنوانی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت کے اندر پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">