اسلام آباد(سی این پی)نیب نے 20 افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی ، چیئرمین نیب نے افسران کی پرموشن کی باضابطہ منظوری دی
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیب کے 20 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی دی گئی
16 فروری کو ہونے والے نیب اجلاس میں سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر 20 افسران کو گریڈڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی
ترقی پانے والے ظہیر اقبال بھٹی،نوید شفقت لاہور،مہوش بٹ،ذیشان حیدر، کراچی،فیاض حسین سکھر میں خدمات سر انجام دیں گے
قیصر محمود،رضوان حسین،سعید اقبال اسلام آباد جبکہ عبدالجبار بلوچستان،سعید اکبر کے پی کےاور آصف محمود ملتان میں خدمات سرانجام دیں گے