اسلام آباد(سی این پی )وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان کی چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ملاقات کی۔ملاقات میں واپڈا کے بجلی کے زیر تعمیر منصوبوں کی جلد تکمیل کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے واپڈا کے منصوبوں سے بجلی کے ترسیلی لائن کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کرنے کیلئے این ٹی ڈی سی کو ہدایات جاری کر دیں تا کہ صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جا سکے۔ این ٹی ڈی سی کو واضح ہدایات جاری کر دیں کہ کسی بھی منصوبے میں سست روی برداشت نہیں کی جائے اور تاخیر کا سبب بننے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
ملاقات میں چیر مین واپڈا نے این ٹی ڈی سی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی۔وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی جینکوز کے حکام ملاقات ،دوران ملاقات حکام نے وفاقی وزیر توانائی کو بریفنگ دی جس پر اویس لغاری نے جینکوز کے انتظامی امور پر تشویش کااظہار کیا۔
ملاقات کے اختتام پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیاگیا جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے جینکوز کے حکام کو تمام جینکوز کی پرائیویٹائزیشن اور ان کے اثاثہ جات کی فروخت یا متبادل استعمال کیلئے تفصیلی رپورٹ طلب تاکہ موجودہ حکومت خزانہ پر بوجھ بننے والے ان اداروں کے متعلق فیصلہ کر سکے۔
دریں اثناءوفاقی وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری کو فیڈرل فلڈ کمیشن اور محکمہ آبپاشی پنجاب کے حکام نے بھی دوران ملاقات محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے جینکوز کے سرپلس ملازمین کے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی تاکہ اضافی ملازمین کے بارے میں جلد فیصلہ کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے جینکوز کے حکام کو عدالتوں میں زیر التوا کیسز کی احسن طریقے سے پیروی کرنے کی ہدایت جاری کی تاکہ اداروں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
دریں اثناء وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا شانگلہ حملہ میں جاں بحق ہونے والے چینی شہریوں کیلئے بھی اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ہم چینی شہریوں کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔