اسلام آباد (امتثال سے) سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر کے بعد ا نماز مغرب ادا کی گئی سابق وزیراعظم نے نماز مغرب کی امامت خود کی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ازاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی دفتر اسلام اباد ایف ایٹ میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا افطار ڈنر کے بعد انہوں نے نماز مغرب ادا کی نماز مغرب کی امامت انہوں نے خود کی افطار ڈنر میں انے والے صحافیوں اور دیگر سیاسی شخصیات نے سردار تنویر الیاس کی امامت میں نماز مغرب ادا کی ۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی طرف دیے گئے افطار ڈنر میں سوموار کو راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم سینئر صحافیوں ، نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران ، چیف ایڈیٹر و ایڈیٹر صاحبان ،کالم نگار و سماجی شخصیات نے شر کت کی وزیراعظم نے صحافیوں کیساتھ اوپن لائیو سیشن میں مجموعی سیاسی صورتحال ، ریاست میں عوام کو درپیش مسائل ، بدلتی صورتحال اور دیگر امور پر صحافیوں سےگفتگو کی۔