بجلی کی قیمت 5 روپے فی یونٹ اضافہ غریب عوام سے اضافہ ماہ فروری کا 40 ارب و صول کر نے کا حکم

اسلام آباد(سی این پی) ، نیپرا نے حکومت کی ہدایت پر بجلی کمپنوں کو نوازنے کے لئے بجلی کی قیمت میں ابتدائی طور پر 5 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری ، دے کر غریب عوام سے اضافہ ماہ فروری 40 ارب و صول کر نے کا حکم جاری کر دیا تاہم حتمی فیصلہ بعد میں جاری ہوگا۔ اضافہ ماہ فروری کے گزشتہ ماہ کی مد میں جو بل عوام ادا کر چکے ہیں ۔ صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ چئیر مین وسیم مختار کی زیر صدارت نیپرا حکام نے سماعت کی۔ سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ تین ارب سے زائد بقایا جات ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگے گئے ہیں،اس ماہ فروری کیلئے اضافہ 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مانگا گیا، ممبر نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے اور وزارت دونوں نیپرا کی بات نہیں سن رہے،خود تسلیم کر چکے ہیں کہ پیداوار 12 فیصد تک کم ہوئی،مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کیسپٹی پیمنٹس بڑھیں،گڈو پاور پلانٹ کو اوپن سائیکل پر چلا کر بوجھ ڈالا گیا،صارفین پر کمرشل بیسڈ لوڈشیڈنگ لفٹ کر کے بوجھ کم کیا جا سکتا تھا،غریب ملک نہیں ہیں ہماری مینجمنٹ غریب ہے۔دورن سماعت این ٹی ڈی سی حکام نے کہا کہ آبادی بڑھ رہی ہے بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے، آر ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس اب بجلی مہنگی پیدا کر رہے ہیں۔ ممبر نیپرا نے کہا کہ جو اضافہ مانگا گیا اس کے کمپوننٹس کے نمبر دئیے جائیں۔ نیپرا حکام نے ایک ماہ کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ابتدائی منظوری دے دی، حتمی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔دوسری جانب نیپرا نے این ٹی ڈی سی ،سی پی پی سے متعلق انکوائریپانچ سے سات روز میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ پر نیپرا عید کے بعد فیصلہ دے گی

۔

نیپرا نے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دے دیاپی پی آر او کی جانب سے کیا کیا ہے کہ

فیصلہ کے مطابق بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت ایک روپیہ آڑسٹھ پیسے فی یو نٹ کمی ہو گی
اس فیصلے کا اطلاق اپریل ، مئی
اور جون کے بلوں پر ہو گا

نیپرا علامیہ

ڈسکوز کے مالی سال 24-2023 کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری

نیپرا نے ڈسکوز 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی،

اس کا اطلاق اپریل، مئی اور جون 2024 کے ماہ کے بلوں پر ہو گا،

ڈسکوز نے نیپرا کوسہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی،

اتھارٹی نے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر 14 فروری کو عوامی سماعت کی تھی،

صارفین سے2 سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 4 روپے 43 پیسے فی یونٹ مارچ 2024 تک چارج کیا گیا،

صارفین کوگزشتہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی نسبت اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 68 پیسے کم چارج کیا جائے گا،

اس کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائےلائف لائن صارفین پر ہوگا،

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے،